مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی شہر موصل کے مضافاتی علاقے سے اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے4ہزار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سر میں گولیاں مار کو ہلاک کیا تھا۔ دہشت گرد2014 میں ان افراد کوویگنوں اورٹرکوں پر دیگر علاقوں سے یہاں لائے تھے اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ اکثر افراد کوگولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ واضح رہے کہ داعش نے 10 جون 2014 کو موصل شہر پر قبضہ کیا تھا۔ پولیس اہلکاروں اورفوجیوںکو جنگی قیدی بنانے کے6 ماہ بعد قتل کرنا شروع کردیا گیا تھا۔ موصل میں اب خونخوار وہابی دہشت گردوں کو پسپائی کا سامنا ہےعراقی فوج موصل شہر کے جنوب میں واقع ایک اہم پل تک پہنچ گئی ہے۔ اس فوجی کارروائی کے کمانڈر یحیٰی رسول کے مطابق سریع الحرکت دستوں نے الجوسق نامی علاقے سے داعش کو پسپا ہونے پرمجبورکردیا ہے۔ انھوں نے اسے موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے جاری کارروائی میں ایک نمایاں پیش رفت قراردیاہے۔
عراقی شہر موصل کے مضافاتی علاقے سے اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے4ہزار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سر میں گولیاں مار کو ہلاک کیا تھا۔
News ID 1870755
آپ کا تبصرہ